196

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز مستعفی

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیا جن کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

استعفیٰ دینے والے ڈاکٹرز پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں میڈیکل آفیسر تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میو اسپتال میں کام کرنے والے 14 ڈاکٹرز کا استعفٰی منظور کیا گیا ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے 2 اور ڈی جی خان اسپتال کے 4 ڈاکٹروں کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔

سول اسپتال بہاولپور کے 1، شیخ زید رحیم یارخان کے 2 ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ جناح اسپتال لاہور کے 7 ڈاکٹرز کا استعفیٰ بھی منظور کیا گیا ہے۔

گورنمنٹ نوازشریف یکی گیٹ اسپتال کے2، چلڈرن اسپتال لاہورکے6 ڈاکٹروں کااستعفٰی منظور ہوگیا اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور ہی میں سروسزاسپتال کے 2، لیڈی ایچی سن کے 1، جنرل اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کا استعفٰی منظور کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کے ایک ایک ڈاکٹرزکا استعفیٰ منظور ہوا ہے۔

گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال میاں منشا کے ایک ڈاکٹر کا استعفی منظور ہوا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز نے سال 2020 میں مختلف اوقات میں اپنے استعفے بھجوائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں