270

پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بن بتائے چھٹی کرنے والے کیبن کریو کے خلاف لاجواب کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں 54 ملازمین کو ایک سے ڈیڑھ سال بعد شو کاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

شوکاز نوٹس کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر ایئر پورٹس پر بتائے بغیر چھٹی کرنے والے ملازمین کو جاری کئے گئے ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق منیجر سروس فلائٹ آپریشن کو کارروائی کا خیال ایک سے ڈیڑھ سال بعد آیا ہے، پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی تاخیر سے کارروائی کی جارہی ہے، اتنے عرصے بعد شو کاز نوٹس ملنے پر کیبن کریو بھی پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں