پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہو گیا جس کے بعد کرکٹ ہسٹری کا نیا پرومو جاری کردیا گیا۔
نئے پرومو میں عمران خان کی ویڈیو اور تصاویر لگا کر اسے جاری کیا گیا ہے۔
The PCB has launched a promotional campaign leading up to the CWC 2023. One of the videos was uploaded on 14th August 2023. Due to its length, the video was abridged and some important clips were missing. This has been rectified in the complete version of the video ⤵️ pic.twitter.com/Rz2OBDyI9i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 16, 2023
اس نئے پرومو میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایشین گیمز میں جیت کا بھی ذکر شامل ہے۔
اس کے علاوہ ندا ڈار کے 100 وکٹوں کا ریکارڈ اور مصباح الحق کا ٹیسٹ میس اٹھانا بھی نئی وڈیو میں شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلی ویڈیو میں سابق کپتان عمران خان کو نہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مداحوں نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ویمن ٹیم کی فتوحات نہ دکھانے پر بھی پی سی بی پر تنقید کی تھی۔