پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
دردانہ بٹ گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘
ا
اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔
دردانہ بٹ ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ’تنہایاں‘ اور پھر ’تنہایاں نئے سلسلے‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔