کراچی کے علاقے لیاری کے مکینوں کا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع شاہین کمپلیکس پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
بجلی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی پر پیپلز پارٹی کے تحت مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی پاکستان چوک کی طرف بھیج رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کجھور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ایوان صدر کی طرف بھیج رہے ہیں۔
62