بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورخان اپنے تیسرے بچے کوجلد دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔
اداکارہ کرینہ کپورخان نے حال ہی میں اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ میں حمل کے دوران محسوس کیے جانے والے احساسات قلمبند کیے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ کو تیسرا بچہ قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اس کی رونمائی کی تھی ۔
اسی حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ کو باقاعدہ آج معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کے ایک لائیو شو میں لانچ کیا جائے گا۔