وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کنیزوں کی چتر چالاکیاں خودنمائی کے سوا کچھ نہیں، جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کنیز دؤم کا واویلا جھوٹا ہے۔
کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے کنیز دوم کا جھوٹا واویلا اپنا قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے جس میں ناکامی کے بعد کنیز دوم سوگ منا رہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 4, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے!۔
انہوں نے کہا کہ کنیز دؤم اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کے بعد سوگ منا رہی ہیں۔
فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام نے کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے!۔