287

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعی کو قتل کردیا گیا

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی افضل کوہستانی کو قتل کردیا گیا۔افضل کوہستانی 2012ء میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس منظر عام پر لایا تھا۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد گامی اڈہ چلڈرن اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فاہرنگ کرکے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی افضل کوہستانی کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا جبکہ دو راہ گیر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افضل کوہستانی کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار اور مدعی بھی رہا ہے۔

افضل کوہستانی مئی 2012ء کو کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس منظر عام پر لایا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اس نے اپنی سیکیورٹی کے لئے ڈی آئی جی ہزارہ کو درخواست بھی دے رکھی تھی مگر سیکورٹی نہ مل سکی ۔

اس سے قبل 3جنوری 2013 کومقتول کے 3 بڑے بھاہیوں کو بھی قتل کر دیا گیا تھا جبکہ وڈیو میں ناچنے والے دوچھوٹے بھائی روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ اُنہیں بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں