بھارت کے آل راؤنڈر یوسف پٹھان اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرمچل جانسن کے درمیان لیجنڈ لیگ کے میچ کے دوران ہاتھا پائی ہو گئی۔
#ICYMI: Things got really heated in @llct20 between Yusuf Pathan and Mitchell Johnson. 🔥 pic.twitter.com/4EnwxlOg5P
— Nikhil 🏏 (@CricCrazyNIKS) October 2, 2022
سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کی ہاتھاپائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوسف پٹھان کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن وہ غصے میں کچھ بولتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور مچل جانسن کو دھکا دیتے ہیں ۔
سابق آسٹریلوی کھلاڑی مچل جانسن بھی یوسف پٹھان کو دھکا دیتے ہیں، اس دوران خاتون امپائرز نے آ کر دونوں کھلاڑیوں کو روکا۔