320

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا سالانہ خسارہ 8 ارب روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد: (ٹیوٹر نیوز) سات سال میں 58 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی لیکن پھر بھی بہتری نہ آ سکی۔ پانچ سال کے دوران سیلز میں 67 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی 6 ارب روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر مصنوعات کی فراہمی روک دی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بنیاد جولائی 1971ء میں رکھی گئی۔ اس وقت ملک میں ساڑھے 5 ہزار ہوٹیلٹی سٹورز ہیں جن کے ملازمین کی تعداد14500 ہے۔ ان میں سے 7 ہزارملازمین مستقل، 3 ہزار 826 کنٹریکٹ اور 3 ہزار 436 ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔

13-2012ء میں یوٹیلٹی سٹورز کی سالانہ سیلز 194 ارب روپے جبکہ منافع 1 ارب 40 کروڑ روپے تھا۔ 18-2017ء میں سیلز 67 ارب روپے کی کمی کیساتھ 127 ارب روپے تک آ پہنچی اور یوں منافع خسارے میں بدل گیا۔ 17-2016ء میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو سالانہ خسارہ 4 ارب اور 18-2017ء میں 8 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں