150

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی، چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی۔

حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 100 روپے کلو میں پڑے گی، چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خریداری ناگزیر تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے دو ماہ بعد چینی کی خریداری کی۔

حکام کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپےفی کلو مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں