لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ایک اور سیکٹورل ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے 58 ویں ویکسینیشن سنٹر کا شاہ عالم مارکیٹ میں افتتاح کر دیا. صدر شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر، شاہ رخ جمال بھی موقع پر موجود تھے.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ویکسینیشن سنٹر ہے جہاں پر مارکیٹ کے تاجروں کی ویکسینیشن کی جائے گی.
شاہ عالم مارکیٹ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے-
شاہ عالم مارکیٹ میں ویکسینیشن سنٹر کھولنے کا مقصد تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے.

انشاء اللہ لاہور کو 06 ماہ میں ہم نے کورونا فری کرنا ہے.
شہری زیادہ سے زیادہ سنٹرز میں آئیں اور کورونا ویکسینیشن لگوائیں. سیکٹورل اور سٹیٹک سنٹرز عوام الناس کی سہولیات کے لئے قائم کئے گئے ہیں. ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے. کورونا ویکسینیشن لگوا کر خود کو اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں. کورونا ویکسینیشن سے ہی معاشی زندگی کا پہیہ دوبارہ بحال ہو سکتا ہے.
183