284

شاہدآفریدی نے وزیراعظم کی حمایت کردی

پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پلواما حملے کے بعد بھارتی الزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کے جامع بیان کی حمایت کردی ہے۔
شاہد افریدی نے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس ساتھ ’’قطعی شفاف اور واضح‘‘ تحریر کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پلواما حملے کی تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایکشن کے قابل انٹیلی جنس معلومات دے ہم کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں واضح کیا کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں، پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں