ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق انتونیو گوٹریس نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیےمذاکرات کریں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کےخاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مثبت اقدامات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سے سرشار ہو کرگرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا، رینجرز حکام نے ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا ۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔