476

صومالیہ میں دھماکا اور فائرنگ، 29 افراد ہلاک

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں عسکریت پسندوں کا ہوٹل میں دھماکا اور فائرنگ کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جمعرات کی رات کو القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسند تنظیم تحریک الشباب کے جنگجوؤں نے ایک ہوٹل میں گھس کر بم دھماکا کیا اور درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔

صومالی سیکورٹی فورسز نے طویل آپریشن کے بعد ہوٹل میں داخل ہوکر متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس واقعے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء امریکی فوج نے صومالیہ کے وسطی علاقے میں موجود تحریک الشباب کے کیمپ پر بمباری کرکے 26 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں