316

ہندو برادری کیخلاف نازیبا بیان بازی، فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ

لاہور: (ٹیوٹرنیوز) ہندو برادری کیخلاف بیان بازی اور ان کی دل آزاری کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے.گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے متعلق غیر اخلاقی ریمارکس بھی دیے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا تھا۔ انہوں نے دو ٹوک ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں