303

محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں

فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ طبیعت کی خرابی کے باعث منگل کی شب لاہور میں انتقال کر گئیں، والدہ کے انتقال کی خبر عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کی والدہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 2 دنوں سے ڈیفنس لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ان کی بیماری کی اطلاع کے بعد محمد عامر پاکستان سپر لیگ کا میچ چھوڑ کر پاکستان آ گئے تھے۔

محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم ملتان کے خلاف میچ میں محمد عامر کے بغیر میدان میں اتری تھی اور اس نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں