کراچی تاجر برادری نے صنعتی ترقی کے لیے وزیر اعظم کو ایمنسٹی اسکیم کی تجویز دی ہے جس پرانہوںنے عملدرآمد کا یقین دلایا ہے ، کاروباری برادری ایف بی آر اور دیگر اداروں کے چھاپوں اور ہراساں کرنے سے پریشان ہے ۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدرانجینئرداروخان اچکزئی ، سینئر نائب صدر مرزا اختیار بیگ ،سابق صدر اور یو بی جی کے سربراہ ایس ایم منیر ،مظہر علی ناصر ، نور احمد خان ، اشتیاق بیگ، عبدالسمیع خان ،ملک خدابخش ، عبدالحسیب خان اور دیگر نے موجودہ معاشی صورتحال پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،صدر ایف پی سی سی آئی داروخان کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل ہماری وزیر اعظم سے ملاقات ہو ئی ہے جس میں پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بھی بات ہو ئی ہے ،ہم نے انھیں بتایا ہے کہ ان حالات میں انڈیا کو تجارت کی راہ ہموار کرنا ہو گی‘صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں صنعتی ترقی چاہتے ہیں اس کے لیے ایمنسٹی
اسکیم کے ساتھ انٹر نیشنل سطح پر بی 2بی میٹنگز کے ساتھ ڈی8،کاسی اور اسلامک چیمبرز جیسے پلیٹ فارم استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہیں‘ وزیر اعظم نے اس تجویز سے بھی اتفاق کرتے ہوئے اگلے ماہ چین میں ایف پی سی سی آئی کا ایک بڑا وفد اپنے ساتھ لے جانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔