248

بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں مظاہرے ہوں گے، بھارت میں کشمیریوں پر تشدد کے واقعات نے غم و غصہ بڑھا دیا۔

کشمیر کی مزاحمتی قیادت نے مشترکہ طور پر احتجاج کی کال دی ہے۔

یاسین ملک سمیت حریت رہنماؤں کی کالے قوانین کے تحت گرفتاریوں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کی عدالتی کوششوں پر آوازِ احتجاج بلند کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں