بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیا ناتھ یوگی کا ایک اور انتہاپسندانہ اقدام سامنے آگیا۔
رام پور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے قریب تعمیر کیا گیا اردو گیٹ توڑ دیا گیا، گیٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔
وزیر اعلی ادیتیاناتھ نےکہا کہ یہاں کسی گیٹ کی ضرورت ہی نہیں، یہ گیٹ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بنوایا تھا۔
اعظم خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے صرف دو ہی آپشنز چھوڑے ہیں یا تو اسلام چھوڑ دو، یا بی جے پی میں شامل ہوجائو۔
اعظم خان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتے واقعات اب ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں۔