لاہور ۔( عمارہ ملک سے )
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلطان احمد روڈ اچھرہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ہفت روزہ پاکستان زندہ باد کے عنوان سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ سکول کی پرنسپل تبسم اسلم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے فوری بعد تقریبات شروع ہوگئیں جن کی نگرانی نے کی۔ کلین اینڈ گرین پنجاب بھی ان تقریبات کا اہم حصہ قرار پایا ہے۔ اس حوالے سے بچوں نے درختوں کی اہمیت پر تقاریر کیں اور درختوں کی اہمیت بارے سامعین کو آگاہ کیا۔ بچوں نے ٹیبلیو پیش کئے جن کا عنوان بھی کلین اور گرین پنجاب تھا بعدازاں بہترین پرفارمنس پر عطیہ۔ قیصرہ۔ صفیحہ۔ عیشا نور۔ لائبہ طاہر۔ عائشہ اور ماہ نور ریاض کو انعامات سے نوازا گیا۔
429