وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ چین نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، پی ٹی آئی حکومت ایسی پالیسیاں بنارہی ہے جس سے ملک اوپر اٹھےگااور غریب کی حالت بدلے گی۔
شفقت محمود لاہور کےعلاقے نصیرآبادمیں مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہےتھے، چیئرمین بیت المال عون عباس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام نادار افراد کا خیال رکھنا ہے، پہلےدوسرے شہروں سے آئے بے یارو مددگار لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے تھے اب پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم نے سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت بھی کی۔