پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی کردی، اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
عمران خان کی انتخابات مارچ، اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ انتخابات اپریل 2024 میں ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں؟
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ق لیگ کے ساتھ انتخابی اتحاد کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے، پی ٹی آئی انتخابات میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے، کیونکہ ق لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔
74