آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ڈیوڈ وارنر نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کی۔
ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر ہیں۔
پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس فہرست میں کولن کاؤڈرے، گورڈن گرینچ، ایلک اسٹیورٹ اور رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ، ہاشم آملہ اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
77