293

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی کردیا

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں نے حکومتی بانڈز میں بہت رقم لگا رکھی ہے، اگلے ڈیڑھ سال تک بینکوں کو نچلی پروفائل کے سرکاری بانڈز کے چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بینکوں کو سست معیشت میں کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا تاہم کھاتے داروں کی جانب سے رقم جمع کروانے سے بینکوں کو فائدہ ہوتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں