اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش ہونے کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کے ججز کورس پر ہونے کے باعث رخصت کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
67