91

امریکا کا 11مئی سے لازمی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان

امریکا نے 11 مئی سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 11 مئی سے فیڈرل ملازمین، کانٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لازمی نہیں رہے گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق 11 مئی سے ہی امریکا بھر میں عائد کورونا ہیلتھ ایمرجنسی اٹھالی جائے گی۔
امریکا میں جنوری 2021 سے کورونا اموات میں 95 فیصد اور اسپتال میں داخلے کی شرح میں91 فیصد کمی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں