91

سربیا کے اسکول میں فائرنگ، 8 طالبعلم، ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک

سربیا میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 8 طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا، جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں 6 طلبا اور ایک ٹیچر شامل ہے۔
فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت بلغراد کے ایلیمینٹری اسکول میں پیش آیا۔
فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پریشان حال والدین اسکول پہنچ گئے تاکہ اپنے بچوں کو وہاں سے نکالا جاسکے۔
سربیا کے اسکول میں فائرنگ، 8 طالبعلم، ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک
اطلاعات کے مطابق ساتویں کلاس کے ایک لڑکے نے فائرنگ کی، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں