248

لائیو: مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کن وقت آگیا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی تر جیح ہے، بھارت اور ہمارے مسائل ایک ہی ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو میری کوشش تھی کہ سب ممالک سے دوستی کروں، اس سلسلے میں ہم نے بھار ت سے بھی بات کی اور ان سے ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم جب بھی بھارت سے بات کرنے کی کوشش کرتے تو ان کی طرف سے الٹا پاکستان کی طرف الزام تراشی کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ظلم کی وجہ سے پلوامہ کا واقعہ پیش آیا، اس پر بھی بھارت نے ہم پر الزام لگایا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھے بی جے پی کی طرف سے الیکشن کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا جارہا ہے، بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے ذریعے کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ اس نے اپنے آئین کی مکمل خلاف ورزی کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ممبر رہ چکے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں