پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ این او سی متعلقہ وزارتوں سے کلیئرنس کے بعد جاری کیا گیا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت کے شہر چنئی میں 3 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم میزبان بھارت کے علاوہ چین، جاپان، ساؤتھ کوریا اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔