قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران بل رکنِ قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ادارہ برائے مینجمنٹ و ٹیکنالوجی بل 2023ء، پاک چین گوادر یونیورسٹی لاہور کے قیام کا بل 2023ء اور انڈس یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے قیام کا بل 2022ء منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شیخو پورہ ادارہ برائے ایڈوانس سائنسز کے قیام کا بل 2023ء، کاسمک ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجیز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023ء اور بلھے شاہ بین الاقوامی یونیورسٹی کے قیام کا بل 2023ء بھی منظور کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران راوی انسٹیٹیوٹ ساہیوال کے قیام کا بل 2023ء بھی منظور کر لیا گیا ہے۔