233

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 4500کالج ٹیچر انٹرنز(سی ٹی آئیز)کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی

( ٹیوٹر رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بڑا فیصلہ۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 4500کالج ٹیچر انٹرنز(سی ٹی آئیز)کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی
400خالی آسامیوں پر اقلیتی اورخصوصی افرادکے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔
موجودہ تعلیمی سال کے دوران تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی آئیزکو دوبارہ موقع دیا جائے گا۔
سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔
متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ نے تعلیمی سال2020-21کیلئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کیلئے جامع پالیسی کے بارے میں سفارشات طلب کرلیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی۔
بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اورمیرٹ پر مبنی ہوگا۔
سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے۔
سی ٹی آئیز بھرتی ہونے سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں