صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
صدر مملکت نے زخمیوں کی بروقت طبی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔