89

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کےخلاف درخواست پر فیصلہ کل جاری ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر بھی کل فیصلہ جاری ہوگا۔

ٹرائل کورٹ میں حق دفاع بحال کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ بھی کل آئے گا۔ حق دفاع بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناع کی درخواست پر بھی فیصلہ کل جاری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں