لاہور ( ٹیوٹر رپورٹر ) حکومت پنجاب نے مون سون بارشوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تما م تر اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے میں قائم ماسٹر کنٹرول روم عوام کو چوبیس گھنٹے دریاؤں،ندی،نالوں میں پانی کی روانی اور ان میں اپ ڈاؤن بارے پرنٹ و الیکٹرانک میڈ یا کے ذریعے عوام کو با خبر رکھا جا رہا ہے جبکہ صوبہ بھر میں قائم وئیر ہاؤسز میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔اس امر کا اظہار آج محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ کے لئے آئی پنجاب یونیو رسٹی، یونیو رسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات کے معلوماتی د ورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق مسعود نے وزٹ کرتے ہوئے کیا۔ طالبات کو مذید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کی بارشوں،سیلابی کیفیات، زلزوں و دیگر قدرتی آفات میں فوری ریلیف کے لئے اقداماتی عمل پی ڈی ایم اے کے ماتھے کا جھومر ہے۔اس محکمہ کی کارکردگی و اہمیت کا اعتراف ملکی و غیر ملکی سطح پر بر ملا کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک سے آئے وفود نے اپنے اپنے ملک میں اس قسم کے محکمہ کو بنانے کے لئے بھی عملی تر بیت اسی جگہ سے حاصل کی ہے۔ مون سون سیزن میں پی ڈی ایم اے کے ماسٹر کنٹرول روم میں تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں سے بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ان پر ہونے والے عمل درآمد بارے رپورٹ حاصل کر کے ما سٹر کنٹرول روم کو بھیجتے ہیں تاکہ ا پ ڈیٹ ڈیٹا مرتب کیا جا سکے۔پی ڈی ایم اے کے ماسٹر کنٹرول روم میں تین ماہ تک فلڈ سیزن کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔تمام اضلاع میں ڈ پٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈیزاسٹر کمیٹیاں اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔ہر ضلع کی انتظامیہ چوبیس گھنٹے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے اتار چڑھاؤ بارے فوری رپورٹ جاری کرتی ہیں۔
317