( یوٹر رپوٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (ٹریننگ) ایئر وائس مارشل عامر مسعود اور ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ،ائیروائس مارشل طارق ضیاء کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ کا فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو خراج تحسین۔
پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہاد ر شاہینوں نے فروری میں دشمن کی بزدلانہ حرکت کو ناکام بنایا۔
مودی سرکار کو پاک فضائیہ نے پہلے بھی بھرپور جواب دیا اور ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گی۔
ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے بہادر شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاک فضائیہ کے شاہین قوم کا فخر ہیں۔

وطن کی حفاظت پر مامورپاکستان کے بہادر سپوت ہمارے ہیرو ہیں۔
پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔

پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرأت اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔
ملکی سا لمیت اور وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مادر وطن کے وقار، سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے جھوٹ کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکاہے۔
مودی سرکار خفت مٹانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
قومی تعمیر کے شعبوں میں پاک فضائیہ کے بہترین کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تعلیم اور صحت کے شعبو ں کی بہتری کے لئے پاک فضائیہ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
قدرتی آفات میں بھی ایئرفورس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
پنجاب حکومت او رپاک فضائیہ کے مابین تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔
فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کے منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔