انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی، ایف آئی ایچ نے بذریعہ خط پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے عدم تعاون، ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
پاکستان سے میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں ایف آئی ایچ نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لیے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ فراہم نہیں کر رہا۔
واضح رہے کہ اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہورمیں ہونا تھی۔
پاکستان کو پہلی بار اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی ملی تھی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کرنا تھی۔