علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹرخزاں 2023 (Phase-II) کے داخلے میں بی ایس (2سالہ، آڑھائی سالہ اور4سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری(بی اے)، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (2سالہ، آڑھائی سالہ اور4سالہ)، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ بشمول سرٹیفیکٹ کورسز (6ماہ) میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ17اکتوبر2023ہے۔جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن ہی کریں گے۔ جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلے جمع کروانے کی تاریخ20ستمبر 2023تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔جناب ریجنل ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنے فارم جمع کروائیں۔
191