244

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرزسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز کو بتایا کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ساری صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہےاور ذرائع مواصلات پربھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھا جا رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا اورچشم کشا رپورٹس ایک نئے انسانی المیے کی نشاندہی کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں