( ٹیوٹر رپوٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے کی ملاقات۔

شہزادرائے نے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ کو آگا ہ کیا۔
تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ عثمان بزدار
نصاب کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار
سکولوں میں ضروری سہولیات مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ عثمان بزدار
اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ عثمان بزدار

ای ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو آن لائن تبادلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عثمان بزدار
یہ اقدام شفافیت، میرٹ اور وقت کی بچت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ عثمان بزدار
سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ عثمان بزدار

ہر ضلع کے سکولوں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔ عثمان بزدار
اس ضمن میں زندگی ٹرسٹ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ عثمان بزدار
جنوبی پنجاب کے سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار
سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔ عثمان بزدار
اس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار
تعلیم ہی ایسا شعبہ ہے جس پر سرمایہ کاری کرکے ہم اپنی نئی نسل کو محفوظ اور روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔عثمان بزدار
”انصاف آفٹرنون سکول“کا پروگرام تحریک انصاف کا اختراعی منصوبہ ہے۔عثمان بزدار
”انصاف آفٹرنون سکول“ پروگرام کے ذریعے سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔عثمان بزدار
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔