181

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عیدالاضحٰی کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عیدالاضحٰی کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے-
سیف سٹیز اتھارٹی نے بہترین مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کے ذریعے لاہور سمیت صوبہ بھر کو آلائشوں سے پاک، صاف ستھرا رکھنے میں مدد فراہم کی-
موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ، مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے عیدالاضحٰی پُرامن گزری-
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں-

عید الاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے ون ویلنگ میں ملوث 32 قانون شکن گرفتار، 25 مقدمات درج-
ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 قانون شکن عناصر گرفتار، مقدمات درج، ناجائز اسلحہ برآمد=

اسلحہ کی نمائش کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان گرفتار کئے گئے-
لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 ملزمان گرفتار کئے گئے، مقدمات درج،-
عیدالاضحٰی کے موقع پر غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں 14 مقدمات درج کئے گئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں