پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی جانب سے تیار کردہ سی بی ڈی این ایس آئی سٹی کے سلیکون بلاک کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زی اے) کی جانب سے سرکاری طور پر ڈیولپمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
سلیکون بلاک جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے ایک مربوط ایکو سسٹم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایس ٹی زی اے کی جانب سے یہ منظوری پنجاب کو ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI)،آئی او ٹی (IoT)، بلاک چین، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ اور تحقیق و ترقی (R&D) جیسے شعبوں میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو راغب کرے گا۔
اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے کہاکہ “سلیکون بلاک کو ایس ٹی زی اے کا ڈیولپمنٹ زون قرار دیا جانا ہماری اس عزم کی بھرپور عکاسی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کو معاشی ترقی کا محرک بنانا چاہتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عالمی سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے دروازے کھولے گا بلکہ پنجاب میں اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ہمارا وژن ایک ایسا جدید ماحول قائم کرنا ہے جہاں اختراع کو فروغ ملے اور پاکستان عالمی ٹیک منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرے۔”
ایس ٹی زی اے کی یہ منظوری نہ صرف قومی سطح پر ایک اہم اعزاز ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے مختلف مراعات کے دروازے بھی کھولتی ہے، جن میں ریگولیٹری سہولت کاری، ٹیکس میں چھوٹ، اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک رسائی شامل ہے جو کہ نئی اور بڑی ٹیک کمپنیوں کی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔
تیز رفتاری سے بدلتی عالمی ٹیک صنعت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکون بلاک کو ایک ماسٹر پلان ماحول کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں جدید طرز کی آفس اسپیسز، اشتراکی ورک زونز، اور اسمارٹ شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ٹیک پر مبنی ترقی کو ایک نئی جہت دی جا سکے۔
یہ سنگ میل سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے قومی ترقی اور معاشی تنوع کو فروغ دینے کے لیے جاری انقلابی منصوبوں کی ایک اور مثال ہے۔ پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی، این ایس آئی سٹی کا حصہ ہونے کے ناطے، سلیکون بلاک ہزاروں براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع، غیر ملکی سرمایہ کاری اور نئی اختراعات کا مرکز بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ایس ٹی زی اے کی سرکاری منظوری کے بعد، سی بی ڈی پنجاب نے عالمی ٹیکنالوجی ماہرین، وینچر کیپیٹلسٹس اور اختراعی اسٹارٹ اپس کو دعوت دی ہے کہ وہ سلیکون بلاک کی بے مثال صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔ یہ پیش رفت ایک ڈیجیٹل، خوشحال اور جدید پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
Caption:
سپیشل ٹیکنولوجی زون اتھارٹی سے منظور شدہ ٹیکنولوجی زون۔ سی بی ڈی پنجاب این ایس ائی ٹی سٹی کے سیلیکون بلاک میں سیلیسٹا ائی ٹی اینڈ افس ٹاور زیر تعمیر ہ