8

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 81 شخصیات کوسول ایوارڈز نے نوازا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈز کی تقریب تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 81 شخصیات کوستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خدمات عامہ، شعبہ فن اداکاری، گلوکاری، ادب اور کھیل میں ثمینہ پیزادہ،عرفان علی کھوسٹ،حمیرا ارشد،حدیقہ کیانی، سائرہ نسیم،سلیمہ ہاشمی، نصیر احمد ناصر شاعر، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی ادبی سکالر، سید مسعود حسن شہاب (بعد از وفات)، حیدر علی (کھیل) اورعزرا آفتاب کو ستارہ امتیاز سے نوازا جبکہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز،پروفیسر ڈاکٹرلبنی ظہیرشعبہ (تعلیم)، محمد اعظم خان شعبہ موسیقی،ارشدانصاری شعبہ صحافت، سارا بلال، ڈاکٹر عارفہ سیدہ (بعد از وفات)، انور حسین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، مریم جلال چوہدری، بینش سلیم شعبہ صحافت اور پروفیسر ڈاکٹر محمدسرور خان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں