لاہور(ٹیوٹڑپاکستان) جنوبی ایشیا کے مواد کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمZEE5 Global اپنی تیسری پاکستانی پروڈکشن اور زندگی اوریجنل کی دھوپ کی دیوار کے نشر کا اعلان کردیا۔
محبت تمام رکاوٹیں توڑ دیتی ہے اور زندگی کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے شوز میں اس حقیقت کو پیش کیا ہے۔محبت کی اس بے مثال طاقت کے مظاہرے کے ساتھ دھوپ کی دیوار اس یقین کو پختہ کرتی ہے کہ اجتماعی طور پر انسانیت نفرت پر غالب آجاتی ہے۔اس ویب سیریز میں پاکستانی فنکاروں کی نامور جوڑی سجل علی اور احد رضامیر مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔
دھوپ کی دیوار 25جون 2021سے تمام گلوبل مارکیٹس میں خصوصی طور پر ZEE5 پر اسٹریمنگ کیلئے دستیاب ہوگی جو ZEE5کی پہلے سے موجود پاکستانی شوز کی وسیع لائبریری میں ایک اہم اضافہ ہوگی۔
مقبول رائٹر عمیرہ احمد کی تحریر اور حسیب حسن کی قیادت میں تیار ہونے والی دھوپ کی دیوار ‘نفرت کی جگہ رحمدلی’کا پیغام دیتی ہے اور سرحدوں کے پار محبت، فیملی اور خسارے کی داستان سناتی ہے۔ اس میں انڈیا کے وشال کے کردارمیں پاکستان کے احد رضا میر اورپاکستان کی ساراکی کردارمیں سجل علی ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ان دونوں والد جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں اور ان کا مشترکہ غم ان کی دوستی کی بنیادبن جاتا ہے۔ دیگر جگمگاتی کاسٹ میں سمیہ ممتاز، زیب رحمن، سویرا ندیم، ثمینہ احمد، منظر صہبائی، رضا تابش، آلِ خان اور عدنا ن جعفر کے علاوہ دیگر فنکار بھی شامل ہیں؛ یہ ویب سیریزدوخاندانوں میں شہادت اورجنگ کے اثرات پر غورکرتے ہیں اور دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ امن ہی زندگی کا راستہ ہے۔ اس شو کو موشن کنٹیکٹ گروپ اور ہمدان فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔
دھوپ کی دیوارکے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر حسیب حسن نے کہا،”دھوپ کی دیوار سرحدوں، مذہب اور سماجی جانبداری سے بالاتر مثبت انداز کا عکس پیش کرتی ہے۔ شوکی مجموعی خصوصیت اس کے بیانئے کی سادگی ہے۔ شومیں سرحد وں کے پار محبت کی کہانی جیسے موضوع کو بالکل مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے اور بین السطور میں امن، ہم آہنگی اورزندگی کا لطف اٹھانے کا پیغام دیا گیا ہے۔
۔ ۲ٍ ۔
ہماری پوری ٹیم بشمول مصباح شفیق نے محبت کی چھوٹی سی کشمکش کو دل وجان سے تیارکیا ہے اور امید ہے کہ ناظرین دلوں کو گرمادینے والے تاثرات کا اظہار کریں گے “۔
مصنفہ عمیرہ احمد نے کہا،” دھوپ کی دیوار میرے دل سے بہت قریب ہے۔ مجھے اس کہانی کی تحریک صرف ایک خیال سے پیدا ہوئی کہ آپ کا تعلق چاہے کسی ملک، کسی مذہب یا عقیدے سے ہو، آخر میں سب کا غم ایک سا ہوتاہے جو آپ اور مجھ سے بہت بڑا ہوتا ہے۔یہ محبت، غم اور خسارے کی کہانی ہے جس کا تعلق انسانی سطح پر سرحد پار اور سمندرپارتمام لوگوں سے ہے۔”
ZEE5 Globalکے چیف بزنس آفیسر ارچناآنندنے کہا،”اپنی غیرمعمولی پاکستانی اوریجنل پروڈکشنز کی مناسبت سے، ہم کواپنے گلوبل ناظرین کیلئے دھوپ کی دیوار پیش کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔یہ پرکشش داستاں نہ صرف انڈیا اور پاکستان کے ناظرین کوبلکہ دنیا بھر میں موجود جنوبی ایشیا کے لوگوں اور مین اسٹریم کے ناظرین کو متاثر کرے گی جو جاندار کہانیوں کے منتظر رہتے ہیں۔ ویب سیریزیقینا عام گفتگو کا رخ متعین کرے گی اور کئی چبھتے ہوئے اور متعلقہ سوالات کا حل بھی پیش کرے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے عالمی ناظرین کیلئے ایک مضبوط اور جاندار بیانیہ پیش کررہے ہیں جس میں نوجوان اور بے حد باصلاحیت فنکاروں سجل علی اور احد رضا میرکی جوڑی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہے۔”
گروپ ایم پاکستان کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر عتیق الرحمن کا کہناہے،”تمام عام طریقوں کے خلاف کام کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا اور خاص طور پر جب آپ ایسا کچھ کرنے لگیں جو مارکیٹ میں پہلے کبھی نہ کیا گیا ہو اور ‘دھوپ کی دیوار’مو شن اینڈ گروپ ایم پاکستان کیلئے ایک ایسا ہی قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تصور اور مارکیٹ لیڈر کے طورپر نئے انداز کو آگے بڑھانے کابوجھ ہمارے کندھوں پر ہے۔اس سفر میں ٹیم کی بے شمار کاوشوں ور اس کو قابل ستائش خصوصیات کی بناء پر فروخت کے طریقے اختیار کرنے کی ضرورت تھی۔’دھوپ کی دیوار’ محبت اور خسارے کی کہانی ہے جو ‘امن’کی بات کرتی ہے۔”
ایسے وقت میں جب جنگ اور نفرت ہماری زندگیوں پر چھا رہے ہیں، دھوپ کی دیوار ہمیں بتاتی ہے کہ سرحد کے کسی بھی جانب کوئی بھی سپاہی ہلا ک نہیں ہونا چاہئیے اور انسانیت کو سیاسی سرحدو ں کا پابند نہیں کیا جائے۔شو میں دوملکوں کے درمیان جنگ کے اثرات کے بارے میں خود شناسی کا پہلو فراہم کرتا ہے اور دکھاتا ہے کہ کس طرح دوخاندان، جنہوں نے جنگ میں اپنے پیاروں کو کھودیا، جغرافیائی اور سیاسی سرحدوں سے ماوراء ان کا غم ایک ہے۔
۔ ۳ ۔
زندگی کی پہچان ایسی کہانیاں ہیں جوجاندار ہوں، پر کشش ہوں اور دلوں کو گرما دیں۔ اس کی گزشتہ سیریز چڑیلز اور اک جھوٹی لو اسٹوری کی کامیابیوں کا تذکرہ اب بھی جاری ہے اور اس کے مواد کا برانڈکا مقصد اپنی جدید ترین پیشکش کے ساتھ اپنے کہانی کے بیانئے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ZEE5ایپ گوگل پلے اسٹور یا iOS ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ZEE5،www.ZEE5.comپر بھی دستیاب ہے۔ یہ ایپ Roku ڈیوائسز، سام سنگ سمارٹ ٹی ویز، ایپل ٹی ویز، اینڈورائڈ ٹی ویز اور امیزون فائر اسٹک پر بھی دستیاب ہے۔
ZEE5 Globalکے بارے میں
ZEE5ڈیجیٹل انٹر ٹینمنٹ منزل ایک گلوبل میڈیا ایند انٹرٹینمنٹ پاورہاؤں ZEE انٹرٹینمنٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ((ZEELنے قائم کیا ہے۔یہ پلیٹ فارم اکتوبر2018میں 190+ممالک میں جاری کیا گیااور یہ 18زبانوں، ہندی، انگریزی، بنگالی، میلائم، تامل، تیلگو، کناڈا، مراٹھی، اوریا، بھوج پوری، گجراتی، پنجابی کے ساتھ ساتھ چھ بین الاقوامی زبانوں مالے، تھائی، بہاسا، اردو، بنگلہ اور عربی میں بھی شوز پیش کرتا ہے۔ZEE5میں آن ڈیمانڈ 130,000+گھنٹے کامواد موجودہے۔ اس پلیٹ فارم پربہترین اوریجنلز، موویز اور ٹی وی شوز، میوزک، سائن پلیز اور ہیلتھ اور لائف اسٹائل سب کا مواد ایک جگہ دستیاب ہے۔ZEE5 نت نئی خصوصیات جیسے 15نیوی گیشنل زبانیں، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کے انتخاب، ہموار ویڈیو پلے بیک اور وائس سرچ پیش کرتاہے۔ صارفین ZEE5ایپ گوگل پلے اسٹور / iOS ایپ اسٹور, Roku ڈیوائسز، سام سنگ سمارٹ ٹی ویز، ایپل ٹی ویز، اینڈورائڈ ٹی ویز اور امیزون فائر اسٹک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ZEE5،www.ZEE5.comپر بھی دستیاب ہے۔
ZEE5 Global ٹوئیٹر: twitter.com/ZEE5Global
ZEE5 Global لنکڈ ان: linkedin.com/company/zee5global