نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی، اسکینڈل پر جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کل اس کو دیکھنا ہے، ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پولیس افسران کو دوران تحقیقات دھمکی دی، مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ بھی کریں گے ہم نے پولیس کو مکمل اختیار دیا ہے۔