100

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہا ہے، پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ ہو گا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں