امریکا کی ریاست مشی گن میں 8 سال کا بچہ پہاڑی راستوں میں 2 دن برف کھا کر خود کو زندہ رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 8 سالہ نینٹی نائمی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کیمپنگ کرتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق لڑکے کو لاپتا ہونے والی جگہ سے 2 میل دور کے فاصلے سے ڈھونڈ لیا گیا اور اس کی صحت صحیح ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنے اہلخانہ کے لیے آگ جلانے کے لیے لکڑیاں ڈھونڈتے ہوئے کھو گیا تھا۔
92