امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی لڑاکا طیارہ سیئول کے جنوب میں کھیتوں میں گرا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حوالے سے امریکی فضائیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ سیئول میں اوسان ایئر بیس کے قریب کھیتوں میں گرا، پائلٹ بحفاظت ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
85