242

انفینکس موبائل کی جانب سےایمپوریم مال لاہور میں نئے سال 2025 کے حوالے سے ایونٹ کا انعقاد

“انفینکس موبائل کی جانب سےایمپوریم مال لاہور میں نئے سال 2025 کے حوالے سے ایونٹ کا انعقاد

پاکستان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون برانڈ انفینکس ایمپوریم مال لاہور میں 27 سے 29 دسمبر تک نئے سال 2025 کا جشن منارہا ہے جس میں شرکت کر کے شائقین مختلف قیمتی انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔

ایمپوریم مال لاہور میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ تفریح اور جشن کا ایک شاندار امتزاج ہے جو انفینکس کے صارفین اور مداحوں کے نئے سال کے خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس موقع پر شائقین دلکش فوٹو بوتھس پر تصویریں بنانے اور دلکش پرفارمنسز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ اس مہم کے دوران انفینکس کی جانب سے خوش قسمت شرکاء کو انتہائی شاندار Infinix Hot 50 Pro+ جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انفینکس کےسی ای او سائمن فینگ نے کہا کہ “انفینکس نئے سال کی مہم کو منانے کیلئے نہایت پرجوش ہے،جو ہمارے مداحوں کو ایک شاندار اور ناقابل فراموش انداز میں جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایونٹ انفینکس کی ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے اپنے صارفین کے ساتھ جڑنے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں