89

آسٹریلیا: ٹاپ ایوارڈ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر شین وارن سے منسوب

لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹاپ ایوارڈ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا نام شین وارن سے منسوب کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شین وارن ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کے موقع پر دیا جائے گا۔
آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کی تقریب 30 جنوری کو منعقد ہو گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا مدِ مقابل ہیں۔
شین وارن کو اپنے ہوم گراؤنڈ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے خصوصی لگاؤ تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کو فلاپی ہیٹ پہن کر ایم سی جی آنے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن رواں برس مارچ میں دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں